QR CodeQR Code

چہلم شہید شاہد شیرازی، ڈی آئی خان

26 Aug 2016 20:18

اسلام ٹائمز: کوٹلی امام حسین (ع) میں شہید سید شاہد شیرازی کے چہلم کا جلسہ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر تاریخی خطاب کیا اور یادگار شہداء کا سنگ بنیاد رکھا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام کوٹلی امام حسین (ع) میں چہلم شہید سید شاہد شیرازی اور برسی شہدائے ڈیرہ (ہسپتال بم دھماکہ) کے سلسلے میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین، آئی ایس او کے مرکزی صدر سمیت مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والی اعلٰی شخصیات نے شرکت کی۔ جلسہ میں خواتین، بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہداء ڈیرہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے خانوادگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔


خبر کا کوڈ: 563353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/563353/1/چہلم-شہید-شاہد-شیرازی-ڈی-ا-ئی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org