QR CodeQR Code

پاراچنار، نماز عید قربان

13 Sep 2016 12:36

اسلام ٹائمز: کرم ایجنسی کے دارلحکومت پاراچنار میں دو مختلف مقامات، مرکزی عید گاہ اور مدرسہ خامنہ ای میں نماز عید قربان ادا کردی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں نماز عید قربان مرکزی عیدگاہ اور مدرسہ خامنہ ای میں ادا کردی گئی۔ آج عید الضحیٰ کے موقع پر کرم ایجنسی کے چھوٹے بڑے دیہاتوں میں واقع مساجد و امام بارگاہوں میں نماز عید کا اہتمام کیا گیا تھا، تاہم کرم ایجنسی کے دار الحکومت پاراچنار میں واقع مرکزی عیدگاہ اور مدرسہ خامنہ ای میں نماز عید کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں پیش امام علامہ شیخ فدا حسین مظاہری اور مدرسہ خامنہ ای میں علامہ سید محمد جعفر الحسینی کی اقتدا میں نماز عید قربان ادا کردی گئی۔ جس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 567035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/567035/1/پاراچنار-نماز-عید-قربان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org