QR CodeQR Code

کراچی، جشن غدیر فیملی فیئر

23 Sep 2016 02:20

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت انچولی سوسائٹی میں منعقدہ فیملی میئر میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ فیملی فیئر میں بچوں کیلئے جھولے لگائے گئے تھے جبکہ خواتین کے لئے مہندی سمیت دیگر اسٹالز بھی قائم کئے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جشن عدیر کی مناسبت سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی علامہ رشید ترابی پارک انچولی سوسائٹی میں فیملی میئر کا اہتمام کیا گیا۔ فیملی میئر میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ فیملی فیئر میں بچوں کیلئے جھولے لگائے گئے تھے جبکہ خواتین کے لئے مہندی سمیت دیگر اسٹالز بھی قائم کئے گئے تھے۔ فیملی فیئر کے آخر میں بچوں میں غدیر کی مناسبت سے عیدی بھی تقسیم کی گئی جبکہ شرکاء کیلئے نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ فیملی فیئر میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما میثم عابدی، رضا نقوی، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر اور علامہ احسان دانش سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 569511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/569511/1/کراچی-جشن-غدیر-فیملی-فیئر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org