QR CodeQR Code

کراچی میں "دفاع مسلمین ریلی"

2 Mar 2011 12:53

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مصر، تیونس، بحرین، لیبیا اور یمن سمیت عالم اسلام میں اٹھنے والی عوامی بیداری کی تحریکوں سے اظہار یکجہتی اور امریکی و صہیونی نواز غاصب حکمرانوں کے غاصبانہ تسلط کے خاتمے کے لئے ’’دفاع مسلمین ریلی‘‘کا انعقاد۔


اسلام ٹائمز- ریلی کا آغاز مین نمائش چورنگی سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ہوا، جبکہ ریلی میں سینکڑوں افراد سمیت خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نصراللہ شجیع، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا حیدر عباس، مولانا محمد علی الحسینی، علی اوسط و دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 56975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/56975/1/کراچی-میں-دفاع-مسلمین-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org