QR CodeQR Code

سرگودہا، ڈویژنل کنونشن کا اختتامی سیشن

26 Sep 2016 10:19

اسلام ٹائمز: سرگودہا کی مرکزی امام بارگاہ جامعہ محمدیہ بلاک 19 میں منعقد ہونے والے کنونشن میں علما، سابقین، محبین اور ممبران کے علاوہ ڈویژن کے یونٹس نمائندگان نے شرکت کی۔ کنونشن میں مولانا باقر شیرازی، مولانا نقی ہاشمی اور مرکزی نمائندہ نے خطاب کیا۔ کنونشن میں مرکزی صدر سرفراز نقوی نے شب شہدا کے پروگرام میں خطاب کیا اور کنونشن کے آخری روز نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کا 40 واں سالانہ نوید سحر ڈویژنل کنونشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ سرگودہا کی مرکزی امام بارگاہ جامعہ محمدیہ بلاک 19 میں منعقد ہونے والے کنونشن میں علما، سابقین، محبین اور ممبران کے علاوہ ڈویژن کے یونٹس نمائندگان نے شرکت کی۔ کنونشن میں مولانا باقر شیرازی، مولانا نقی ہاشمی اور مرکزی نمائندہ نے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ کنونشن میں مرکزی صدر سرفراز نقوی نے شب شہدا کے پروگرام میں خطاب کیا اور کنونشن کے آخری روز نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جمیل حسین نئے میر کارواں منتخب ہوئے۔ نو منتخب ڈویژنل صدر کا اعلان رکن ذیلی نظارت علامہ محمد باقر شیرازی نے کیا، نو منتخب ڈویژنل صدر سے انکے عہدے کا حلف مولانا حسن امیر علوی نے لیا۔ کنونشن کی اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مسئولین اور کارکنوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 570287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/570287/1/سرگودہا-ڈویژنل-کنونشن-کا-اختتامی-سیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org