0
Tuesday 4 Oct 2016 22:30

لاہور،متحدہ طلبا محاذ،اجلاس و پریس کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ طلباء تنظیموں کا نمائندہ پلیٹ فارم متحدہ طلباء محاذ کے رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متحدہ طلباء محاذ کی رکن تنظیموں انجمن طلباء اسلام، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ، جمعیت طلباء اسلام (ف)، المحمدیہ اسٹوڈنٹس، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اسلامی جمیعت طلبہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام میں باہمی مسلکی رواداری کو فروغ، پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور کشمیر میں بھارتی مظالم کو زیرِبحث لایا گیا۔ بعدازاں شرکاء اجلاس نے لاہور پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس ماہ سیدنا امام حسینؑ اور ان کا خانوادہ شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے، محرم الحرام ایثار، قربانی، برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے، آج ہم کو رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرنے اور وفا کے پیکروں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 572839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش