0
Wednesday 12 Oct 2016 00:28

کراچی، نماز ظہرین دوران مرکزی جلوس

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور ایم اے جناح روڈ، صدر، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، لائٹ ہاﺅس، بولٹن مارکیٹ اور ٹاور سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی جلوس کے شرکاء کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام باجماعت نماز ظہرین کا انتظام مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا، جہاں عزادارانِ امام مظلومؑ نے علامہ سید کاظم عباس کی زیر اقتداء باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ امام حسین مظلوم نے شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی، اسرائیلی و بھارتی پرچم نذرِ آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 574735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش