0
Thursday 13 Oct 2016 00:21

ڈی آئی خان، یوم عاشور

اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی روز عاشور  بھرپور دینی جوش و جذبے اور امام حسین (ع) سے ولولہ انگیز عقیدت و محبت کے اظہارکے طور پر منایا گیا۔ عاشور تعزیہ کے مرکزی جلوس کا آغاز امام بارگاہ امام حسین (ع) سے ہوا، جو کہ کوٹلی امام حسین (ع) میں اختتام پذیر ہوا۔ روز عاشور کے دوسرے مرکزی جلوس کا آغاز علی الصبح بستی استرانہ سے ہوا، جس میں مختلف امام بارگاہوں سے تعزیے و عزاداری کے جلوس شامل ہوتے گئے۔ یہ مرکزی جلوس کمشنری بازار سے سٹی میں داخل ہوا۔ چوگلہ، کلاں بازار، توپانوالہ بازار سے گزر کر جوگیانوالی گلی کے راستے سرکلر روڈ سے ہوکر کوٹلی امام حسین (ع) میں اختتام پذیر ہوا۔ شہر کی تمام بارگاہوں سے تعزیے و زنجیر زنی اور ذوالجناح کے تمام جلوس کوٹلی امام حسین (ع) میں پہنچ کر اجتماعی پرسہ میں تبدیل ہوئے، جہاں مجلس عزا شہادت امام حسین (ع) پڑھی گئے۔ بعد از ظہرین تمام تعزیے امام بارگاہوں میں واپس پہنچے۔ مغربین کی نماز کے بعد شام غریباں کی مجالس کے ساتھ ہی عشرہ محرم الحرام پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 574958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش