0
Thursday 13 Oct 2016 00:30

نمازِ عاشور کراچی

اسلام ٹائمز۔ کراچی میں 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام تبت سینٹر کے مقام پر نماز ظہرین کا انتظام کیا گیا۔ نماز باجماعت کی امامت حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا احمد اقبال رضوی نے کی۔ اس موقع پر مولانا حسن ظفر نقوی، مولانا مختار امامی، مولانا حیدر عباس عابدی، مولانا شہنشاہ نقوی، مولانا نعیم الحسن اور مولانا صادق رضا تقوی سمیت دیگر علمائے کرام اور شرکاء کی بہت بڑی تعداد نے نماز ظہرین ادا کی۔ شرکاء نے نماز کی ادائیگی کے دوران لبیک یاحسین (ع) کے نعرے بلند کئے اور اس عزم کا اظہار کیا آج کی کربلا میں بھی عاشقان امام حسین (ع) حق کے راستے پر چلتے ہوئے یزیدیت اور تکفیریت کو رسوا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 574964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش