QR CodeQR Code

عاشورا در کربلا

13 Oct 2016 13:04

اسلام ٹائمز: 10 محرم الحرام 61 ہجری کو حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں اپنے خاندان اور اصحاب سمیت جان قربان کر کے انسانیت کو رہتی دنیا تک کے لئے باطل کے سامنے سر نہ جھکانے کا سبق دیا ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے بھوک پیاس کی اذیت برداشت کی، کربلا کے تپتے ہوئے صحرا میں ذبح ہونا گوارہ کیا مگر یزید جیسے ظالم اور فاجر کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا۔


اسلام ٹائمز۔ تاریخ اسلام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امام حسین علیہ السلام کے بارے میں ارشاد فرمایا: ”حسین منی وانامن الحسین“حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔ خدا اسے دوست رکھے جو حسین کو دوست رکھے۔ انس بن حارث کا بیان ہے جو کہ صحابی رسول اور اصحاب صفہ میں سے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام ایک دن رسول خدا کی گود میں تھے اور وہ ان کو پیار کر رہے تھے، اسی دوران میں فرمایا، ان ابنی ہذا یقتل بارض یقال لہا کربلاء فمن شہد ذالک منکم فلینصرہ“ کہ میرا یہ فرزند حسین اس زمین پر قتل کیا جائے گا جس کا نام کربلا ہے دیکھو تم میں سے اس وقت جو بھی موجود ہو، اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کی مدد کرے۔


خبر کا کوڈ: 575059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/575059/1/عاشورا-کربلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org