0
Thursday 13 Oct 2016 15:50

حیدرآباد میں یوم عاشور

اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد میں شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا، مرکزی انجمن حیدری کے زیر اہتمام قدم گاہ مولا علی علیہ السلام سے مرکزی ماتمی جلوس نکالا گیا، جس میں حیدرآباد، قاسم آباد، لطیف آباد سمیت قرب و جوار کے شہروں سے آنے والے 400 سے زائد چھوٹے بڑے ماتمی جلوس شامل ہوئے۔ مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سینٹ میری چوک پر پہنچا جہاں جلوس میں شامل عزاداروں نے مولانا علی انور جعفری کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کی، جلوس کربلا دادن شاہ پہنچ کر ختم ہوا جہاں مجلس شام غریباں ہوئی۔ مرکزی جلوس کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور جلوس کے راستوں میں آنے والی تمام گلیوں اور سڑکوں کو خاردار تاریں اور قناتیں لگا کر مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا جبکہ خفیہ کیمروں سے جلوس کی نگرانی بھی کی جاتی رہی جبکہ بلند و بالا عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے کمانڈوز کو تعینات کیا گیا تھا، جلوس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے جلوس کے راستوں کو چیک کیا۔
فوٹو گرافر کا نام : میثم عابدی
خبر کا کوڈ : 575102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش