QR CodeQR Code

تحریک آزادی کشمیر سیمینار

21 Oct 2016 00:33

اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں دیرپا امن ناممکنات میں سے ہے۔ اقوام متحدہ اور حقوق عالم بشر کی دعویدار تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں۔ بھارتی ظلم و بربریت سے کبھی بھی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا، ایک دن کشمیریوں کا بےگناہ خون بھارتی حکومت کو خش و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلباء محاذ کے زیراہتمام تحریک آزادی کشمیر سیمینار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سیاسی، مذہبی شخصیات، صحافی حضرات اور ملک بھر کی طلباء تنظیموں کے مرکزی صدور نے خطاب کیا۔ سیمینار سے متحدہ طلباء محاذ اور آئی ایس پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنویئر میر طاہر مسعود، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ امین شہیدی، المحمدیہ اسٹوڈنٹس کے رہنماء محمد حنظلہ، اسلامی جمیعت طلبہ کے رہنماء محمد عامر، مصطفوی اسٹودنٹس کے رہنما ضیاء الرحمن، اے ٹی آئی کے رہنماء بو علی، جمعیت طلبہ عربیہ کے رہنماء حافظ عبدالرحمن، معروف صحافی و تجزیہ نگار امیر عباس اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماء حسن بنا سمیت دیگر مقررین نے سیمینار سے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ متحدہ طلبا محاذ کا یہ پروگرام آئی ایس او پاکستان نے کرایا ہے۔ مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندو سامراج منظم سازش کے تحت پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اپنی بہتر خارجہ پالیسی سے کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرے۔ سرفراز نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہتر کرکے دشمن کے ایجنڈا کو ناکام بنانا ہوگا، تاکہ کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کیا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 577187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/577187/1/تحریک-آزادی-کشمیر-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org