0
Saturday 22 Oct 2016 23:34

کان کنوں کی زندگی پر تصویری نظر

  • کان کن کام کے دوران وقفے میں پانی پی رہے ہیں

    کان کن کام کے دوران وقفے میں پانی پی رہے ہیں

  • چو آ سیدن شاہ میں واقع کوئلے کی کانوں کا ایک بیرونی منظر

    چو آ سیدن شاہ میں واقع کوئلے کی کانوں کا ایک بیرونی منظر

  • ایک کان کن تنگ اور چھوٹی سی سرنگ سے گدھے پر لدا کوئلہ باہر لا رہا ہے

    ایک کان کن تنگ اور چھوٹی سی سرنگ سے گدھے پر لدا کوئلہ باہر لا رہا ہے

  • ایک کان کن اپنے ماتھے سے پسینہ صاف کر رہا ہے

    ایک کان کن اپنے ماتھے سے پسینہ صاف کر رہا ہے

  • کوئلہ نکالتے ہوئے مزدور کے ہاتھوں پر لگی مٹی

    کوئلہ نکالتے ہوئے مزدور کے ہاتھوں پر لگی مٹی

  • کان کے داخلی راستہ پر گدھے کھڑے ہیں

    کان کے داخلی راستہ پر گدھے کھڑے ہیں

  • گدھوں پر لدا کوئلہ نیچے اتارا جا رہا ہے

    گدھوں پر لدا کوئلہ نیچے اتارا جا رہا ہے

  • مزدور کان سے نکالا گیا کوئلہ ٹرک پر لوڈ کر رہے ہیں

    مزدور کان سے نکالا گیا کوئلہ ٹرک پر لوڈ کر رہے ہیں

  • ٹرک کے ذریعے کوئلہ مختلف علاقوں میں بھیجا جاتا ہے

    ٹرک کے ذریعے کوئلہ مختلف علاقوں میں بھیجا جاتا ہے

اسلام ٹائمز۔ کان کنی کے شعبہ سے وابستہ مزدوروں کی زندگی زرا ہٹ کر ہے، مشکلات اور زندگی کو خطرہ میں ڈال کر روزی روٹی کمانے والے ان کان کنوں کے حوالے سے ایک تصویری رپورٹ پیش کی جارہی ہے، جس میں ان محنت کشوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور ان کی روز مرہ کی زندگی کا کسی حد تک احاطہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے ضلع چکوال کی یونین کونسل چو آسیدن شاہ میں واقع کوئلہ کی کانوں میں مزدور کوئلہ کو توڑنے اور چھوٹے ٹکڑے کرنے کے بعد گدھوں پر لاد کر باہر لاتے ہیں۔ نجی ٹھیکیداروں کے لیے کام کرنے والی چار کان کنوں کی ٹیم روزانہ ایک ٹن کوئلہ نکال لیتی ہے اور اس کے عوض انہیں تقریباً ایک ہزار روپے ملتے ہیں جو وہ آپس میں بانٹ لیے جاتے ہیں۔ یہاں مزدوری کرنے والے زیادہ تر کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 577656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش