QR CodeQR Code

لاہور، آئی ایس او کا اجلاس عاملہ

23 Oct 2016 22:12

اسلام ٹائمز: مرکزی عہدیدران کی اراکین عاملہ نے بھاری اکثریت سے منظور دی، جس میں انصر مہدی مرکزی جنرل سیکرٹری، نثار کاظمی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، علی کاظمی بطور مرکزی نائب صدر جبکہ یاور عباس بطور مرکزی سیکرٹری تعلیم، اکبر علی کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات، نسیم کربلائی انچارج محبین، قاسم جعفری سیکرٹری نشر و اشاعت، میثم جعفری سیکرٹری فنانس، نیر عباس انچارج پروفیشنل انسٹیوٹ منتخب ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا رواں سال کا پہلا اجلاس لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں سال کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ اراکین عاملہ نے دستوری مرحلہ کو بڑھاتے ہوئے بھاری اکثریت سے مرکزی کابینہ کی منظوری دی۔ اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژن نے شرکت کی اور اکثریت رائے سے سہ ماہی پروگرام اور پالیسیز کو منظور کیا۔ سالانہ پروگرام میں تعلیمی و فکری تربیت نمایاں ہے۔ آئی ایس او مرکز نے 3 ماہ کیلئے ڈویژنز کو پروگرام دیا، جس پر ڈویژنز عملدرآمد کرانے کے پابند ہونگے۔ اجلاس کے آخری روز تمام اراکین نے یہ فیصلہ کیا کہ مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس مارچ میں میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے تمام اراکین عاملہ شرکت کریں گے۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اطہر عمران، علی مہدی، علامہ اسد نقوی، تہور حیدری، افسر رضا خان، سابقہ نائب صدر احسن نقوی اور احسن زیدی نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 577918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/577918/1/لاہور-آئی-ایس-او-کا-اجلاس-عاملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org