QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی کی جیورسٹ کانفرنس

26 Oct 2016 22:04

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی کا جیورسٹ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، قوم چاہتی ہے کہ آزاد اور خود مختار کمیشن بنے جو لٹیروں کا احتساب کرے، انہیں سزائیں دے اور قومی دولت لوٹنے والوں کے پاسپورٹ اور جائیدادیں ضبط کرکے انہیں اڈیالہ جیل میں بند کرے، لٹیرے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں کسی کو نہ چھوڑا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام پرل کانٹیننٹل ہوٹل لاہور میں "جیورسٹ کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں وکلاء برادری سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پی سی میں ہونیوالی کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کی، جس میں معروف قانون دان ایس ایم ظفر، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمان، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم ملک میں افراد کی بجائے آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، کرپٹ حکمران ٹولے کی موجودگی میں ملک کا مستقبل غیر محفوظ ہے، ہم ملک میں بے لاگ احتساب کا نظام چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، قوم چاہتی ہے کہ آزاد اور خود مختار کمیشن بنے جو لٹیروں کا احتساب کرے، انہیں سزائیں دے اور قومی دولت لوٹنے والوں کے پاسپورٹ اور جائیدادیں ضبط کرکے انہیں اڈیالہ جیل میں بند کرے۔


خبر کا کوڈ: 578668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/578668/1/لاہور-جماعت-اسلامی-کی-جیورسٹ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org