0
Monday 31 Oct 2016 18:59

شہدائے مجلس عزا کی نماز جنازہ و تدفین

اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں دو روز قبل مجلس عزا پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے چار عزاداروں کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی سوسائٹی میں مولانا محمد حسین کی زیر اقتدا ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، عہدیداران علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش، میثم عابدی، سید رضا نقوی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، محمد یعقوب شہباز بھی موجود تھے۔ بعد ازاں شہداء کی تدفین وادئ حسین قبرستان سپر ہائی وے میں کی گئی، اس موقع پر مشیر مذہبی امور سندھ ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو بھی موجود تھے اور مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 579933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش