QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، نوجوان شہید

5 Nov 2016 13:46

اسلام ٹائمز: مقبوضہ کشمیر میں 119ویں روز بھی کشیدگی برقرار رہی جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی احتجاج کال اور نماز جمعہ کے پیش نظر انتظامیہ نے شہرخاص کے بیشتر علاقوں میں کرفیو نافذ کیا تھا جبکہ سرینگر کے دیگر سیول لائنز علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو اور بندشیں عائد کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کل نماز جمعہ کے بعد امکانی احتجاج کے پیش نظر شہر خاص میں غیر اعلانیہ کرفیو اور بندشوں کے بیچ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں 17ویں ہفتے بھی نمازجمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس دوران سرینگر، بانڈی پورہ، پلوامہ، پلہالن، سوپور، کرالہ پورہ اور دیگر علاقوں میں احتجاجی جلوس برآمد ہوئے جبکہ جھڑپوں کے دوران پولیس اور قابض فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ بندوق اور ٹیر گیس گولوں کا استعمال کیا۔ جھڑپوں میں پولیس کے ایک ڈی ایس پی سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں جبکہ شالیمار سرینگر کا ایک نوجوان فورسز کے پیلٹ گن لگنے سے آج صبح ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا، شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اشکبار آنکھوں سے انہیں سپرد خاک کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 119ویں روز بھی کشیدگی برقرار رہی جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی احتجاج کال کے پیش نظر انتظامیہ نے شہرخاص کے بیشتر علاقوں میں کرفیو نافذ کیا تھا جبکہ سرینگر کے دیگر سیول لائنز علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو اور بندشیں عائد کی گئی تھی اس کے علاوہ وادی کشمیر کے تمام اضلاع کے دیہات میں دفعہ 144 کے تحت ترین ناکہ بندی کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا۔ سڑکوں، گلی اور کوچوں پر تعینات پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے لوگوں کو سختی کے ساتھ گھروں سے باہر آنے سے منع کر دیا، جس وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ ادھر جامع مسجد سرینگر کو قابض فورسز کے ہاتھوں مسلسل محصور رکھنے پر لوگ سراپا احتجاج ہوئے اور مطالبہ کیا کہ مساجد پر تسلط اور فوجی حصار مداخلت فی الدین ہے، انہوں نے میرواعظ عمر فاروق کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 580927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/580927/1/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-مظالم-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org