QR CodeQR Code

فیصل عابدی کی گرفتاری،ایم ڈبلیو ایم کراچی کا احتجاج

6 Nov 2016 03:37

اسلام ٹائمز: شہر میں مختلف احتجاجی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی ایماء پر محب وطن فیصل رضا عابدی کی شرمناک انداز سے کی گئی گرفتاری افسوسناک و قابل مذمت ہے، دہشت گردوں کی خواہشات کو بنیاد بنا کر فیصل عابدی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے تحت معروف سیاستدان، سابق سینیٹر اور وائس آف شہداء کے چیئرمین سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری پر شاہراہ پاکستان، نیشنل ہائی وے ملیر سمیت کئی علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جس میں خواتین، بچوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، احتجاجی ریلیوں سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش، علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ ایوب صابری، علامہ حامد مشہدی، علامہ عین غین کراروی، علامہ غلام محمد فاضلی، احسن رضوی و دیگر علما کرام و رہنماؤں نے خطاب کئے۔ شہر میں مختلف احتجاجی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ملک دشمن کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی ایماء پر محب وطن فیصل رضا عابدی کی شرمناک انداز سے کی گئی گرفتاری افسوسناک و قابل مذمت ہے، فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرکے سندھ حکومت نے ایک غلط روایت کی بنیاد ڈالی ہے، دہشتگردوں کی خواہشات کو بنیاد بنا کر فیصل عابدی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے، فیصل رضا عابدی کو پاک فوج کی حمایت اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز حق بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 581295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/581295/1/فیصل-عابدی-کی-گرفتاری-ایم-ڈبلیو-کراچی-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org