0
Tuesday 8 Nov 2016 01:02

کراچی،گرفتاری کیخلاف احتجاج پر پولیس کا دھاوا

اسلام ٹائمز۔ کراچی میں شیعہ عمائدین کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرتے مظاہرین نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ ملیر پندرہ پر جھڑپوں اور شیلنگ کے باعث علاقہ سارا دن میدان جنگ بنا رہا۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد گرفتار، کئی زخمی ہوگئے۔ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ملیر میں نیشنل ہائی وے پر احتجاج کرنے والوں کو مذاکرات کی ناکامی کے بعد منتشر ہونے کے لیے دن 2 بجے کی ڈیڈ لائن دی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ کردی۔ ایس ایس پی کورنگی کی سربراہی میں پولیس نے پیش قدمی کی تو بیشتر مظاہرین گلیوں میں چلے گئے جب کہ بعض نے پتھراؤ کردیا جس پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقفے وقفے سے آنکھ مچولی جاری رہی، پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ سے زائد افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ پچاس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں فیصل رضا عابدی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ احمد اقبال رضوی سمیت دیگر شیعہ عمائدین کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ 3 روز سے احتجاج کا سلسلہ جاری تھا اور آج ملیر 15 کے قریب نیشنل ہائی وے پر جب مظاہرین دوبارہ جمع ہوئے تو انہیں منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی، جس کے بعد احتجاج نے دھرنے کی شکل اختیار کرلی، دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہوگئی جب کہ ٹرینوں کی آمد و رفت بھی معطل ہوکر رہ گئی۔ احتجاج کے باعث ملیر اور اطراف کے علاقوں میں شدید کشیدگی کے باعث ملیر کے علاوہ ماڈل کالونی اور کالا بورڈ میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند جب کہ بعض مقامات پر کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں۔
خبر کا کوڈ : 581855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش