0
Wednesday 9 Nov 2016 19:40

ٹرمپ کی جیت پر امریکہ میں احتجاج

اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ہیلری کلنٹن کے حامی سڑکوں پر آگئے ہیں، مشتعل مظاہرین وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوگئے جہاں پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی موجود تھے، ہیلری کے حامیوں نے وائٹ ہاؤس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا، مشتعل مظاہرین نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں، واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرہ کیا گیا جہاں مظاہرین نے سڑک پر کھڑے ہوکر ٹریفک کو روک دیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ تصاویر اٹھا رکھی تھیں، ریاست آکلینڈ میں بھی مظاہرین نے جمع ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کے این ٹی وی کے مطابق مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس نے گیس ماسک، ہیلمٹ پہنے ہوئے ہیں، مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے کو بھی نذرآتش کیا ہے۔ کے جی او ٹی وی کے مطابق اسرائیلی سیاستدانوں اور یہودی لیڈروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں مظاہرہ کیا ہے، ان مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب فلسطینی ریاست کا دور ختم ہوچکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی دیگر ریاستوں لاس اینجلس، سان فرانسسکو، سان ڈیاگو میں بھی مظاہرے کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 582362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش