0
Monday 21 Nov 2016 23:42

کراچی، اربعین جلوس

اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پاک محرم ایسوسی ایشن کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا (ع) کا مرکزی جلوس بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں نشتر پارک سے برآمد ہوا، اس دوران علم، ذوالجناح اور تعزیئے بھی برآمد ہوئے، جلوس میں علمائے کرام کے علاوہ خواتین، بچے اور مرد بھی بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔ نشتر پارک میں مرکزی مجلس سے علامہ طالب جوہری نے خطاب کیا۔ مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر مسجد و امام بارگاہ علی رضا پہنچا، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیراہتمام عزاداران شہدائے کربلا کیلئے باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر مسجد و امام بارگاہ علی رضا (ع) کے سامنے کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداران سید الشہداء نے حجتہ السلام و المسلمین علامہ نسیم حیدر زیدی کی اقتداء میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ شرکائے نماز نے پاکستان، شام، عراق، فلسطین، لبنان، یمن، بحرین سمیت عالم اسلام میں جاری دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شیطان بزرگ امریکا اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کے پرچم نظر آتش کئے، اور انکے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ، سی بریز، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ دورانِ جلوس عزاداروں کی سہولت کے لئے جگہ جگہ پانی، شربت اور دودھ کی سبیلوں، لنگر اور نذر و نیاز کی تقسیم کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹس نصب کئے گئے۔ جلوس برآمد ہونے سے قبل سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسنیپ چیکنگ کی گئیں اور بلند مقامات پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 585605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش