0
Monday 5 Dec 2016 19:46

کراچی، نجی ہوٹل میں آتشزدگی

اسلام ٹائمز۔ شارع فیصل پر واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہو گئے۔ نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا، آگ ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر واقع کچن میں لگی، جس نے آہستہ آہستہ ہوٹل کی 6 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ہوٹل میں مقیم سیکڑوں افراد محصور ہو گئے۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور اسنارکل موقع پر پہنچے، جس کے بعد محصور افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ آگ لگنے کے بعد ہوٹل میں دھواں بھرجانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔ عمارت میں دھواں بھر جانے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر تقریباً 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا، گھنٹوں تک عمارت میں محصور رہنے کے باعث جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہو گئے۔ آگ لگنے کے بعد ہوٹل میں مقیم کئی افراد نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، چھلانگ لگانے والے افراد میں سے کئی افراد کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جناح میڈیکل ہسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 ڈاکٹرز شامل ہیں، جب کہ 5 خواتین سمیت 10 افراد کی لاشیں جناح ہسپتال لائی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 589000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش