QR CodeQR Code

کراچی، تحریک منہاج القرآن کا میلاد مارچ

12 Dec 2016 22:31

اسلام ٹائمز: میلاد مارچ جمشید ٹاؤن، جہانگیر روڈ موتی مسجد سے شروع ہوا، جس میں بڑی تعداد میں عاشقان مصطفیٰ نے شرکت کی، جو لیاقت آباد سے ہوتا ہوا جہانگیر روڈ پر درود و سلام کی صداؤں میں احتتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کراچی کا میلاد مارچ جمشید ٹاؤن، جہانگیر روڈ موتی مسجد سے شروع ہوا، جس میں بڑی تعداد میں عاشقان مصطفیٰ نے شرکت کی۔ جلوس میں متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی اے میجر ریٹائرڈ قمر عباس رضوی، پاک سرزمین پارٹی کے محمد حسین، جماعت اسلامی کے اقبال پپا، قمر جماعتی، پاکستان عوامی تحریک کے قیصر اقبال قادری، سید ظفر اقبال، الیاس مغل، تحریک منہاج القرآن کے ایم جے علی، رانا محمد اسلم، عتیق احمد چشتی، منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم مفتی مکرم قادری، بشیر خان مروت، صارم نور، فیضان کلیم، صابر انصاری، شمیم حیسن، کامران خان، ایاز قریشی کے علاوہ بڑی تعداد میں اہلیان کراچی نے شرکت کی۔ میلاد مارچ لیاقت آباد سے ہوتا ہوا جہانگیر روڈ پر درود و سلام کی صداؤں میں احتتام پذیر ہوا۔ میلاد مارچ کا متحدہ قومی موومنٹ، پاک سرزمین پارٹی، جماعت اسلامی، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کیمپوں پر پُرجوش استقبال کیا گیا اور شرکاء جلوس پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 591164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/591164/1/کراچی-تحریک-منہاج-القرآن-کا-میلاد-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org