QR CodeQR Code

سفیران نور تعلیمی و تفریحی ٹور

13 Dec 2016 12:10

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے تفریحی، تربیتی اور معلوماتی ٹور میں ادارہ تربیت المہدؑی کے مولانا نیاز کھرل بھی طلبہ کیساتھ رہے، انہوں نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی مناظر اور فطرتی مناظر سے خدا کی نشانیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آتا ہے، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت قاسم شمسی نے بھی مختلف اوقات میں طلبہ سے گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام المصطفیٰ ہاسٹل مسلم ٹاون لاہور کے طلبہ کو موٹر وے کے ساتھ تاریخی اور تفریحی مقامات کے مطالعاتی ٹور کروایا گیا۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے نام سے منسوب آئی ایس او کے یونٹ کے امامیہ طلبہ نے کھیوڑہ، کلر کہار اور قلعہ کٹاس کی سیر کی اور جامعۃ الحسنؑین کریمین جھامرہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس او کے تفریحی، تربیتی اور معلوماتی ٹور میں ادارہ تربیت المہدؑی کے مولانا نیاز کھرل بھی طلبہ کیساتھ رہے، انہوں نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی مناظر اور فطرتی مناظر سے خدا کی نشانیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آتا ہے۔ واضح رہے کہ تفریحی اور تعلیمی ٹور میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت قاسم شمسی نے بھی مختلف اوقات میں طلبہ سے گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 591267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/591267/1/سفیران-نور-تعلیمی-تفریحی-ٹور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org