QR CodeQR Code

بھکر،ایس یو سی وفد کی جلسہ میلاد میں شرکت

13 Dec 2016 18:17

اسلام ٹائمز: جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ خاتم الانبیا کی ذات گرامی امت مسلمہ میں نقطہ اتحاد ہے، اگر پیغمبر اسلام کو سمجھ لیا جاتا تو امت تقسیم نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں، پوری دنیا کیلئے رحمت بن کر آئے اور انہوں نے عملی طور پر ثابت کیا کہ وہ پوری کائنات کے نبی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت اور بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق مختلف تنظیموں نے 12 سے17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شیعہ علماء کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اسلامک ایمپلائیز، امامیہ آرگنائزیشن اور دیگر تنظیموں نے تقریبات کا انعقاد کیا اور عید میلادالنبی کے جلوسوں میں شرکت کرکے خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، سینیئر نائب صدر مولانا موسٰی رضا جسکانی، ضلعی صدر مولانا قلب علی شاہانی اور دیگر رہنماوں نے بھکر میں عید میلادالنبی کے جلوس میں شرکت کی، جہاں اہلسنت نے شیعہ رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا اور اتحاد بین المسلمین کے عملی اظہار پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 591460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/591460/1/بھکر-ایس-یو-سی-وفد-کی-جلسہ-میلاد-میں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org