0
Sunday 18 Dec 2016 21:57

مقبوضہ کشمیر، ’’ہفتہ وحدت‘‘ کی اختتامی تقریب

اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) اور ان کے فرزند ارجمند حضرت امام جعفر الصادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام میلاد النبی (ص) کا ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں مولانا تسلیم عارف اور چیئرمین نگران کونسل کے علاہ دسیوں علماء کرام اور سینکڑوں مومنین نے شرکت کی۔ ریلی کے بعد جامع مسجد کرگل میں ایک عظیم الشان محفل جشن منعقد ہوئی۔ محفل عید میلاد النبی (ص) سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ والجماعت حنفیہ جامع مسجد کرگل مولانا تسلیم عارف نے کہا کہ آج اگرچہ اپنے آپ کو رسول اللہ (ص) کے امتی خود کو مانتے ہیں لیکن اگر ہم اختلافات اور انتشارات اور آپسی تضاد کے شکار ہوجاتے ہیں تو ہمیں کوئی حق نہیں پہونچتا کہ ہم اپنے آپ کو پیغمبر اکرم (ص) کے امتی کہیں۔ اس دوران امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے چیئرمین شیخ محمد حسین لطفی نے کہا کہ آج کے زمانے میں ہورہی نا انصافیوں کا ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی تمام تر کوششیں دشمن کی سازشوں کی توڑ میں صرف کرنی چاہیے، دشمن شناسی موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اتحاد اسلامی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپسی ہم آہنگی و بھائی چارگی کے سوا ہمارے لئے کوئی راہ نجات نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 592667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش