QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، جشن میلاد صادقین

21 Dec 2016 22:37

اسلام ٹائمز: ہفتہ وحدت کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل ڈی آئی خان کے زیراہتمام جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں جشن میلاد ثقلین کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلیان علاقہ، مدرسے کے طالب علموں، ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر، وفاق المدارس شیعہ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سمیت دیگر حفاظ و علماء کرام نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کی بنیادی وجہ تعلیمات محمد (ص) و آل محمد (ع) سے دوری ہے۔ اسلامی دنیا کے بیشتر ممالک پر خائن اور جابر حکمران مسلط ہیں۔ ان حکمرانوں کا طرز عمل اسلام حقیقی کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں جشن میلاد صادقین کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جشن میلاد صادقین کا انعقاد شیعہ علماء کونسل ڈی آئی خان کے زیراہتمام مدرسے کے مرکزی ہال میں کیا گیا تھا۔ جس میں اہل تشیع و اہل سنت مکاتب سے تعلق رکھنے والے ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔ جشن میلاد صادقین سے وفاق المدارس شیعہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ افضل حسین حیدری نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ جشن میلاد سے ذاکر سبطین علی، جمیعت علماء پاکستان کے ضلعی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ فقیر شیر محمد نے بھی خطاب کیا، مدرسے کے طالب علموں سمیت اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 593528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/593528/1/ڈی-ا-ئی-خان-جشن-میلاد-صادقین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org