0
Friday 23 Dec 2016 20:46

آصف زرداری کی 18 ماہ بعد وطن واپسی

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بعد دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے "پی ٹی پی 555" کے ذریعے وطن واپس پہنچے، پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رحمان ملک، بابر اعوان سمیت 7 مسافر طیارے میں زرداری کے ہمراہ وطن آئے۔ آصف زرداری کے خصوصی طیارے نے کراچی کے اولڈ ٹرمینل پر لینڈ کیا، جہاں ان کے استقبال کیلئے رہنماؤں اور جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کارکنوں کی جانب سے بھنگڑے ڈالے گئے اور پارٹی ترانوں پر رقص کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی و راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے سابق صدر مملکت کا استقبال کیا۔ آصف زرداری نے اولڈ ٹرمینل کے لاؤنج میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات اور مشاورت کی، جس کے بعد اولڈ ایئرپورٹ پر ہی انہوں نے کارکنوں اور جیالوں سے مختصر خطاب کیا، اور ایک بار پھر اپنے خطاب کا آغاز پاکستان کھپے کے نعرے لگا کر کیا۔
خبر کا کوڈ : 593992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش