0
Sunday 25 Dec 2016 17:22

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 140 ویں یوم ولادت کے موقع پر مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 140 واں یوم ولادت آج عقیدت اور احترام اور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا اور اس موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجر عبداللہ ڈوگر تھے، جنہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے اور مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ اس سے قبل مزار قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس گارڈز کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر منظور وسان، نادر مگسی اور قائداعظم محمد علی جناح کے رشتہ داروں سمیت حکومتی عہدیداروں نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 594539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش