QR CodeQR Code

پی ایل ایف کے وفد کی جنید جمشید کے گھر آمد

27 Dec 2016 16:40

اسلام ٹائمز: پی ایل ایف کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران معروف نعت خواں و مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا کہ فلسطین کے عوام مظلوم ہیں اور مظلوموں کی مدد کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی اور پی ایل ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم کے ہمراہ سانحہ حویلیاں میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں و مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید سے ملاقات کی اور سانحہ میں جنید جمشید سمیت جاں بحق ہونے والے تمام افراد کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات کے دوران ہمایوں جمشید نے کہا کہ فلسطین کے عوام مظلوم ہیں اور مظلوموں کی مدد کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 595082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/595082/1/پی-ایل-ایف-کے-وفد-کی-جنید-جمشید-گھر-ا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org