QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، شہید مظفر نائیکو کی نماز جنازہ

7 Jan 2017 09:52

مظفر نائیکو شہید کی میت انکے آبائی علاقہ سوپور پہنچائی گئی جہاں انہیں اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا، اس دوران قصبہ کے مختلف مقامات پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی شروع کی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مطلوب ترین عسکری پسند کمانڈر مظفر نائیکو جمعہ کی علی الصبح مونچھو ضلع بڈگام میں ایک خونریز تصادم آرائی میں شہید ہوگئے۔ مظفر نائیکو کی شہادت کے بعد سوپور کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں۔ جس دوران اسلام زندہ باد و آزادی کے فلک شگاف نعروں اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ اسے سوپور میں سپرد خاک کیا گیا۔ آج صبح قابض فورسز اور پولیس نے مونچھو بڈگام کو سخت محاصرے میں لے رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق مظفر نائیکو اسی بستی میں چھپا ہوا تھا اور قابض فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے پر وہاں تلاشی کارروائی شروع کردی۔ جونہی فورسز اہلکاروں نے بستی کی طرف پیش قدمی کی تو وہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو مختصر وقت تک جاری رہا اور اس دوران زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس کے نتیجے میں مظفر نائیکو شہید ہوگیا۔ مظفر نائیکو لشکر طیبہ سے وابستہ تھے اور انہوں نے شمالی مقبوضہ کشمیر میں پچھلے کئی برسوں کے دوران عسکری پسندی کو نئی جہت دی تھی۔ مظفر نائیکو کے سر پر پولیس نے پانچ لاکھ کا انعام بھی رکھا تھا۔ اس دوران مظفر نائیکو کی لاش انکے آبائی علاقہ سوپور پہنچائی گئی، جہاں انہیں اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا، اس دوران قصبہ کے مختلف مقامات پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی شروع کی۔ پولیس اور قابض فورسز نے جب مداخلت کرنے کی کوشش کی تو ان پر بیک وقت کئی جگہوں پر پتھراؤ کیا گیا، جس پر قابض فورسز کی طرف سے جوابی پتھراؤ اور ٹیر گیس شیلنگ بھی ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 597624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/597624/1/مقبوضہ-کشمیر-شہید-مظفر-نائیکو-کی-نماز-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org