QR CodeQR Code

ثمر عباس کی رہائی کیلئے احتجاج

13 Jan 2017 01:46

کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سول پروگریسو الائنس کے جنرل سیکریٹری طالب عباس کا کہنا تھا کہ ثمر عباس کراچی میں سول سوسائٹی کی اہم شخصیت شمار کئے جاتے ہیں، ملک کے مختلف مظلوم کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں، خاص کالعدم انتہاء پسند تنظیموں کے خلاف جدوجہد میں شہید خرم ذکی کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سول پروگریسو الائنس کے سربراہ ثمر عباس کے اغواء کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں سول سوسائٹی کے مختلف طبقات کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری اور معروف دانشور پروفیسر شائستہ زیدی نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں ثمر عباس کے ننھے بچے ہاتھوں میں اپنے والد کی تصویر اٹھائے ریاستی اداروں سے اپنے بابا کی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سول پروگریسو الائنس کے جنرل سیکریٹری طالب عباس کا کہنا تھا کہ ثمر عباس کراچی میں سول سوسائٹی کی اہم شخصیت شمار کئے جاتے ہیں، ملک کے مختلف مظلوم کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں، خاص کالعدم انتہاء پسند تنظیموں کے خلاف جدوجہد میں شہید خرم ذکی کے شانہ بشانہ رہے ہیں، ان کا اغواء ریاست اداروں کیلئے کھلا چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک محب وطن شہری کا ریاستی اداروں کے ہاتھوں اغواء لمحہ فکریہ ہے، ہمارا آئین ہمیں اپنی آواز بلند کرنے کی اجازت دیتا ہے، اور ویسے بھی ظالم کے خلاف صدائے حق بلند کرنا تو ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے، ایسے میں ہمارے ریاستی اداروں کی جانب سے تکفیریت کے خلاف آواز بلند کرنے والے سول سوسائٹی کے کارکنوں کا اغواء باعث تشویش ہے۔ واضح رہے کہ ثمر عباس کے بارے میں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ انہیں بھی سلمان حیدر سمیت باقی بلاگرز اور سماجی رہنماؤں کی طرح کسی ریاستی ادارے نے اغواء کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 599604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/599604/1/ثمر-عباس-کی-رہائی-کیلئے-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org