QR CodeQR Code

بحرینی اور سعودی فورسز کا وحشیانہ تشدد

17 Mar 2011 17:12

اسلام ٹائمز: منامہ کے مرکزی اسکوائر پر قائم مظاہرین کے کیمپوں کو اکھاڑنے کیلئے ان پر فائرنگ اور آنسوں گیس کے گولے پھینکے گئے، اور مظاہرین مجبوراً کاروں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ اس دوران دھماکے بھی سنے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مناما اسکوائر سے دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔


اسلام ٹائمز- بحرین میں سعودی عرب کی فوج کی آمد کے بعد پرامن مظاہرین کے قتل عام میں بہت زیادہ شدت آ گئی ہے، اس وقت دارالحکومت منامہ میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ سعودی عرب و بحرین کی افواج نے آج پرل اسکوائر پر موجود مظاہرین پر انتہائی بے دردی کے ساتھ حملہ کیا، خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی، جس میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔ بحرین اور سعودی عرب کے فوجیوں نے مظاہرین پر بے تحاشا آنسو گیس کا استعمال کیا، جس کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں کی سانسیں گھٹنے کی اطلاعات ملی ہيں، اس دوران فوجیوں نے پرل اسکوائر پر ان خیموں کو بھی آگ لگا دی ہے جن میں گذشتہ کئي ہفتوں سے بحرینی عوام پرامن دھرنہ دیئے ہوئے تھے، سعودی عرب کی فوج نے بحرینی عوام پر ٹینکوں سے حملہ کیا جبکہ بحرین کے جنگی طیاروں نے بھی منامہ پر پروازیں انجام دیں۔


خبر کا کوڈ: 60140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/60140/1/بحرینی-اور-سعودی-فورسز-کا-وحشیانہ-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org