QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلی

5 Feb 2017 18:14

لاہور میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈوبلڈ ٹرمپ نے آنکھیں دکھائیں اور یہ حکمران سجدے میں گر پڑے، امریکہ کی عدالتیں ٹرمپ سے نہیں ڈرتیں، انہوں نے ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف فیصلہ دیا ہے، پھر ہمارےحکمران امریکہ سے کیوں ڈرتے ہیں، مسلمانوں کو امریکہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا تو امریکیوں پر بھی پاکستان کے دروازے بند کر دینگے، امریکی یاد رکھیں، پاکستان اُنکی خالہ کا گھر نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی مال روڈ پر جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے "کشمیر کانفرنس" کا اہتمام کیا گیا، جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، امیر العظیم، ضیاءالدین انصاری، عبدالعزیز عابد، علامہ زبیر احمد ظہیر، میاں مقصود احمد سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے رسول اکرم (ص) کی ذات بہترین نمونہ ہے، مسلمانوں کو مغرب کے بجائے اللہ پر بھروسہ کرنا ہوگا، جہاد کشمیر پاکستان کی تکمیل کیلئے جدوجہد ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیری آزادی کیلئے روزانہ اوسطاً 4 شہداء دے رہے ہیں، کشمیری ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں، جو بیٹوں کو جہاد کیلئے روانہ کرتی ہیں، کشمیر روٹی، کپڑا اور مکان کی جنگ نہیں، یہ اسلام کیلئے لڑائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 606767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/606767/1/لاہور-جماعت-اسلامی-کی-یکجہتی-کشمیر-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org