QR CodeQR Code

ڈی آئی خان ٹریفک حادثہ

8 Feb 2017 20:12

مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے بعد حادثے میں جاں بحق و زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کمشنر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں سے حادثے کی تفصیلات معلوم کیں اور بہتر علاج کی ہدایات جاری کیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان میں تھانہ کرک کی حدود میں انڈس ہائی وے پر پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈی آئی خان منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت مسافر کوچ پشاور سے ڈی آئی خان آ رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہسپتال منتقل کئے گئے زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، جن کی جانیں بچانے کیلئے ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 607629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/607629/1/ڈی-ا-ئی-خان-ٹریفک-حادثہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org