QR CodeQR Code

پاکستان میں 36 ممالک کی ’’امن 2017" بحری مشقیں، افتتاحی تقریب

10 Feb 2017 22:50

بحری مشقیں 10 تا 14 فروری تک شمالی بحیرہ عرب میں جاری رہیں گئیں، جس میں دنیا کے 36 ممالک اپنے بحری جہازوں، ائیر کرافٹ، ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز آپریشنز، ایکسپلوسو آرڈنینس ڈسپوزل، میرینز کی ٹیموں اور آبزورز کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں، روس پہلی بار شرکت کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی بحری حدود میں پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقوں ’’امن 2017‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ مشقیں امن 2017، سال 2007ء سے منعقد ہونے والی امن مشقوں کے سلسلے کی پانچویں مشق ہے، ان مشقوں میں دنیا کے 36 ممالک اپنے بحری جہازوں، ائیر کرافٹ، ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز آپریشنز، ایکسپلوسو آرڈنینس ڈسپوزل، میرینز کی ٹیموں اور آبزورز کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں، امن مشقوں میں چین کے 3 بحری بیڑے، روس کے 3 اور امریکا کے 4 جنگی بحری جہاز شریک ہو رہے ہیں۔ بارہ ممالک بشمول آسٹریلیا، چین، انڈونیشیا، ترکی، سری لنکا، برطانیہ، امریکہ، جاپان، روس، ملائشیا، مالدیپ اور پاکستان اپنے بحری اثاثوں کے ساتھ مشق میں شریک ہیں۔ مشقوں کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں روس پہلی بار شرکت کر رہا ہے۔ امن مشقیں 2017 کی افتتاحی تقریب کراچی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 608279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/608279/1/پاکستان-میں-36-ممالک-کی-امن-2017-بحری-مشقیں-افتتاحی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org