QR CodeQR Code

پاراچنار، منشیات کے خلاف واک

11 Feb 2017 16:49

پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ملک امیر محمد خان اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ شاھد علی خان نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی سے منشیات کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں منشیات کے خلاف واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 733 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ملک امیر محمد خان، کمانڈنٹ کرم ملیشیا عمر ملک اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ اپر کرم شاہد علی خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ملک امیر محمد خان اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ شاھد علی خان نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی سے منشیات کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ واک میں کرم ملیشاء کے کمانڈنٹ کرنل عمر ملک اور دیگر حکام کے علاوہ سماجی تنظیموں اور کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء گورنر ہاوس پاراچنار سے روانہ ہوئے اور پی اے چوک پر اختتام پذیر ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 608550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/608550/1/پاراچنار-منشیات-کے-خلاف-واک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org