QR CodeQR Code

حیدرآباد انڈیا میں اتحاد امت عالمی کانفرنس

14 Feb 2017 13:26

وحدت امت کانفرنس میں بھارت بھر کے علماء و دانشوروں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے مقتدر مہمانوں نے شرکت کی جن میں مجمع جہانی تقریب بین المذاہب کے سربراہ آیت اللہ شیخ محسن اراکی شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی شہر حیدرآباد میں مجلس علماء ہند اور آل انڈیا سنی صوفیہ بورڈ کے زیر اہتمام سالار جنگ میوزیم میں وحدت امت کے موضوع پر عالمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مجمع جہانی تقریب بین المذاہب کے سربراہ آیت اللہ شیخ محسن اراکی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ وحدت امت کانفرنس میں بھارت بھر کے علماء و دانشوروں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے مقتدر مہمانوں نے شرکت کی جن میں جمہوری اسلامی ایران کے سابق وزیر خارجہ منوچر متقی شامل تھے۔ کانفرنس سے خطاب میں آیت اللہ محسن اراکی کا کہنا تھا کہ شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) اتحاد بین المذاہب کے مابین پُرتقدس مرکز و منبع تھیں۔ انہوں نے علماء و دانشوورں کو مشورہ دیا کہ ملت میں اتحاد کو تقویت دینے کے لئے وہ جٹ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کا آپسی اتحاد و ہم آہنگی عظیم نعمت و رحمت ہے۔ کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی اپنے تفصیلی خطابات میں اتحاد امت پر روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 609406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/609406/1/حیدرا-باد-انڈیا-میں-اتحاد-امت-عالمی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org