QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کراچی کا احتجاجی مظاہرہ

17 Feb 2017 19:27

سانحہ سہون، علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملے اور دہشتگردی کے دیگر واقعات کیخلاف جامع مسجد نور ایمان کے باہر احتجاجی مظاہرے سے مولانا مرزا یوسف، مولانا مبشر حسن، مولانا علی انور جعفری، علامہ اظہر نقوی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر درگاہ لعل شہباز قلندرؒ، پارا چنار، لاہور اور پشاور میں ہونے والے خودکش حملوں اور ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم احتجاج منایا گیا۔ کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ اظہر نقوی نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں، کارکنان اور نمازیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔


خبر کا کوڈ: 610434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/610434/1/ایم-ڈبلیو-کراچی-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org