QR CodeQR Code

ملتان،ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی احتجاجی ریلی

18 Feb 2017 00:34

ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر عاصم سرانی، جنرل سیکرٹری علی حیدر اور سید موسٰی کاظم نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام سانحہ درگاہ لعل شہباز قلندر، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور مظفرآباد میں علامہ تصور جوادی پر ہونے والے حملے کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان، حیدرآباد، فیصل آباد، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ اندرون سندھ میں مجلس وحدت مسلمین کی کال پر شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں، تفصیل کے مطابق ملتان میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے گلشن مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر عاصم سرانی، جنرل سیکرٹری علی حیدر اور سید موسٰی کاظم نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حالیہ سانحات میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 610533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/610533/1/ملتان-ایم-ڈبلیو-اور-آئی-ایس-او-کی-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org