QR CodeQR Code

اسکردو، برفباری کے مناظر

18 Feb 2017 16:20

بلتستان کے چاروں اضلاع میں ایک فٹ تک برف موجود ہے جبکہ بالائی علاقے گلتری، ڈورو، شغرتھنگ، مشہ بروم، اسقولی اور کھرمنگ الڈینگ میں 3 فٹ سے لے کر 4 فٹ برف پڑ چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے چاروں اضلاع، اسکردو، گنگچھے، کھرمنگ اور شگر میں میں برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اسکردو اور گنگچھے کے نشیبی اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ ایک بار شروع ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کو کافی حد تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برفباری کا سلسلہ اگر مزید جاری رہا تو بلتستان کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت بلتستان کے چاروں اضلاع میں ایک فٹ تک برف موجود ہے جبکہ بالائی علاقے گلتری، ڈورو، شغرتھنگ، مشہ بروم، اسقولی اور کھرمنگ الڈینگ میں 3 فٹ سے لے کر 4 فٹ برف پڑ چکی ہے۔ دنیا کی سب سے بلند سطح مرتفع دیوسائی میں اس وقت تک دس فٹ کے قریب برف پڑچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 610686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/610686/1/اسکردو-برفباری-کے-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org