QR CodeQR Code

اے ایس او کا 46 واں سالانہ مرکزی کنونشن

21 Feb 2017 02:03

3 روزہ کربلا محورِ انسانیت مرکزی کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ، مٹیاری میں منعقد ہوا، کنونشن میں اضلاع، ڈویژن اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جید علمائے کرام نھے خطاب کئے، جبکہ آخر قمر عباس جتوئی کو اکثریتی رائے سے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا نیا مرکزی صدر منتخب کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 46 واں سالانہ 3 روزہ مرکزی کربلا محورِ انسانیت کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ، ضلع مٹیاری سندھ میں منعقد ہوا، جس میں سندھ بھر سے مجموعی طور پہ 800 طلباء نے شرکت کی، کنونشن میں ملک کے نامور اور جید علماۓ کرام، انجینئر سید حسین موسوی، شعیہ علماء کونسل کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ باقر نجفی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، علامہ غلام محمد سلیم، علامہ سید عروج زیدی، علامہ عبداللہ مطہری، علامہ شہمیر حیدری، علامہ غلام شبیر کانھیوں، مولانا امداد خلیلی اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری وجاد پہلوانی، اصغریہ علم و عمل کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ کنونشن میں اضلاع، ڈویژن اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جس میں اعلیٰ کاردگی پر انعامات بھی دیئے گئے اور نئے سال کے مرکزی صدر کیلئے تنظیمی آئین کے مطابق الیکشن منعقد ہوئے۔ کنونشن کے آخر میں علامہ باقر نجفی نے نومنتخب مرکزی صدر قمر عباس جتوئی کے نام کا اعلان کیا اور ان سے حلف وفاداری لیا۔


خبر کا کوڈ: 611567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/611567/1/اے-ایس-او-کا-46-واں-سالانہ-مرکزی-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org