QR CodeQR Code

جعفریہ الائنس کے وفد کا دورہ سیہون

22 Feb 2017 17:44

درگاہ لعل شہباز قلندر کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات اور درگاہوں کو نشانہ بنانیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کالعدم مذہبی جماعتوں اور ان کے کارندوں کو بروقت گرفتار نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے دہشت گردی کا عروج ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے وفد نے سیہون شریف میں درگاہ لعل شہباز قلندر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے درگاہ کے متولی مہدی شاہ سے ملاقات کی اور سانحہ میں شہید ہونیوالے افراد کی تعزیت پیش کی۔ جعفریہ الائنس کے وفد میں علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، شبر رضا، مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ نقوی، آئی ایس او کے رہنما ریحان حیدر و دیگر شامل تھے۔ درگاہ لعل شہباز قلندر کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات اور درگاہوں کو نشانہ بنانیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کالعدم مذہبی جماعتوں اور ان کے کارندوں کو بروقت گرفتار نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے دہشت گردی کا عروج ہے۔ وفد نے حیدرآباد میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 611966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/611966/1/جعفریہ-الائنس-کے-وفد-کا-دورہ-سیہون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org