QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پروآ شہداء کی نماز جنازہ ادا

27 Feb 2017 11:58

اس موقع پر علامہ غضنفر عباس شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شہادتوں سے ہمارے حوصلے پست ہونیوالے نہیں، ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، شہید ہونیوالے تین نوجوانوں کے قتل کی FIR تھانہ سی ٹی ڈی میں کالعدم تنظیم کے تین نامزد ملزمان اقبال، کاشف اور اسلم کے خلاف درج کر لی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے دو نوجوانوں کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی، جبکہ ایک کی گذشتہ رات ادا کر دی گئی تھی۔ جنازے میں پروآ اور اطراف کی آبادی کی کافی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل علامہ غضنفر عباس شاہ نے خطاب کیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ ان شہادتوں سے ہمارے حوصلے پست ہونے والے نہیں، ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز تین نوجوان پروا کے گاؤں گھونسر میں اپنی زرعی اراضی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آکر تینوں ثقلین عباس ولد شہید مختار احمد (متولی امام بارگاہ پروآ)، جمیل ولد رمضان، علی رضا ولد بشیر نامی نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والے تین نوجوانوں کے قتل کی FIR تھانہ سی ٹی ڈی میں کالعدم تنظیم کے تین نامزد ملزمان اقبال، کاشف اور اسلم کے خلاف درج کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 613253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/613253/1/ڈی-آئی-خان-پروآ-شہداء-کی-نماز-جنازہ-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org