QR CodeQR Code

ایس یو سی و جے ایس او کی مزار ڈاکٹر شہید پر حاضری

5 Mar 2017 18:21

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے قائدین ملت جعفریہ کیساتھ وفاداری کرتے ہوئے ملی حقوق کی جنگ اور طلباء کی اسلامی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کیلئے زمانہ طالبعلمی سے ہی جدوجہد شروع کر دی تھی جسکے اثرات ہیں کہ آج تمام تنظیموں میں انکے تربیت یافتہ افراد ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ کی مخالفت کے نشان اور نوجوانوں کی رہنمائی کرنیوالے ڈاکٹر محمد علی شہید تھے جنہوں نے اپنی زندگی ملت جعفریہ کے وقار کیلئے وقف کر رکھی تھی، وہ انتھک محنت کے عادی تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار واقع علی رضا آباد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کے صدر ملک شوکت علی اعوان، جنرل سیکرٹری سید جعفر علی شاہ، ڈویڑنل صدر سید شہباز حیدر نقوی، مولانا محمد خاں مہدوی، صوبائی لیگل ایڈوائزر عامر علی بھٹی، جے ایس او کے مرکزی نائب صدر حیدر عباس، ڈویژنل صدر فخر عباس بٹر، نامزد ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرخ شاہ اور دیگر رہنما شامل تھے۔ وفد کے اراکین نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے بیٹے موسٰی نقوی سے ملاقات میں شہید راہ حق کی قومی اور تنظیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے قائدین ملت جعفریہ کیساتھ وفاداری کرتے ہوئے ملی حقوق کی جنگ اور طلباء کی اسلامی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کیلئے زمانہ طالبعلمی سے ہی جدوجہد شروع کر دی تھی، جس کے اثرات ہیں کہ آج تمام تنظیموں میں ان کے تربیت یافتہ افراد ملتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 615288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/615288/1/ایس-یو-سی-جے-او-کی-مزار-ڈاکٹر-شہید-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org