QR CodeQR Code

اسکردو، جشن نوروز و یوم پاکستان

25 Mar 2017 23:02

فکر ادب کے زیراہتمام منعقدہ محفل مشاعرہ میں مشاعرہ ہال سامعین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، جو ہر اچھے شعر پر کھل کر داد دیتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ جشن نوروز، یوم پاکستان اور عالمی یوم شاعری کے موقع پر بلتستان کی معروف سماجی و ادبی تنظیم فکر سوشل فورم کی زیلی شاخ فکرادب کے زیراہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد اسکردو میں ہوا۔ جس کی صدارت گلگت بلتستان کے معروف شاعر حبیب الرحمان مشتاق کر رہے تھے۔ سابق وزیراعلٰی جی بی سید مہدی شاہ اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی جی بی کونسل اشرف صدا مہمانان خصوصی کی نشست پر جلوہ افروز تھے۔ استاد شاعر پروفیسر حشمت کمال الہامی اور رسول تمنا میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ مشاعرے میں شریک دیگر شعراء میں احسان شاہ، سید امجد زیدی، اعجاز حسین فاخر، احسان علی دانش، ذیشان مہدی، فرمان علی خیال، افضل روش، رضا بیگ گھائل، اشرف راغب، نثار یاور، عاشق حسین عاشق، محمد علی انجم، میثم انگوتی اور عباس نائیر شامل تھے۔ مہمانوں کے علاوہ معروف وکیل بشارت ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں شاعری کے معیار کو خوب سراہا اور شعراء کو خوب داد دی۔


خبر کا کوڈ: 620936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/620936/1/اسکردو-جشن-نوروز-یوم-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org