QR CodeQR Code

لاہور، آئی او کے کنونشن میں مکالمہ کی نشست

26 Mar 2017 16:49

ملت تشیع پاکستان کو عصر حاضر میں درپیش چیلنجز کے عنوان سے منعقد ہونیوالے مکالمہ میں گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کہا مکالمہ کی نشست کو خوش آئند ہے، ایسی نشستوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے تاکہ ملت میں موجود اختلافات کو کم کیا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن لاہور میں منعقد ہوا۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کے دوسرے روز مکالمہ کی نشست کا انعقاد ہوا، جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین لعل مہدی خان، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر مولانا سبطین سبزواری، علامہ امین شہیدی اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ ملت تشیع پاکستان کو عصر حاضر میں درپیش چیلنجز کے عنوان سے منعقد ہونیوالے مکالمہ میں گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کہا مکالمہ کی نشست کو خوش آئند ہے، ایسی نشستوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے تاکہ ملت میں موجود اختلافات کو کم کیا جاسکے۔ سرفراز نقوی نے کہا کہ جب تک ملت جعفریہ پاکستان، نظریہ، اقتصادیات، بیوروکریسی اور علم کے میدان میں کامیابی حاصل نہیں کر پاتی ملت مضبوطی کی طرف گامزن نہیں ہوگی۔ سرفراز نقوی نے کہا بدقسمتی سے پاکستان کی کسی یونیورسٹی میں اہل تشیع کے ایک فیصد طلبہ بھی موجود نہیں، یہ ملت کے لئے ایک لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے۔ سید سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ ملت کے مسائل کا حل نظریہ ولایت فقیہ کے پیروکاروں کے باہمی اتحاد میں مضمر ہے، جب تک پاکستان میں موجود نظام ولایت سے منسلک تنظیمیں اور افراد باہم متحد نہیں ہوتے ملت مسائل سے چھٹکارا نہیں پاسکتی۔


خبر کا کوڈ: 621695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/621695/1/لاہور-آئی-او-کے-کنونشن-میں-مکالمہ-کی-نشست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org