QR CodeQR Code

کراچی، یوم خواتین و روز مادر

27 Mar 2017 01:25

کراچی میں منعقدہ یوم خواتین و روز مادر سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی جہنمی اتحاد پاکستان کو فتنوں کی دلدل میں دھکیل ڈالےگا، یہ اتحاد بیت المقدس اور کشمیر سمیت دیگر مظلوم مسلمانوں کے دفاع کے لئے نہیں بلکہ اسرائیل اور اس کے ساتھیوں کے تحفظ کے لئے تشکیل پایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے تحت عظیم الشان جشن بعنوان ’’یوم خواتین و روز مادر‘‘ ولادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا (س) کے پرمسرت موقع پر المحسن ہال فیڈرل بی ایریا کراچی میں منعقد کیا گیا۔ جشن سے خطاب ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا۔ جبکہ اس موقع پر خواتین شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ضیائی باقیات، ضیاء الحق کی احمقانہ پالیسوں، افغان جہاد اور دیگر اسلامی ممالک میں مداخلت کو جاری رکھ کر پاکستان کو نئی مشکل میں دھکیل رہی ہیں۔ جنرل (ر) راحیل شریف کے سعودی، امریکی اور اسرائیلی ملٹری الائنس کے سربراہ مقرر ہونے کی منظوری کی خبر پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی جہنمی اتحاد پاکستان کو فتنوں کی دلدل میں دھکیل ڈالے گا، یہ اتحاد بیت المقدس اور کشمیر سمیت دیگر مظلوم مسلمانوں کے دفاع کے لئے نہیں بلکہ اسرائیل اور اس کے ساتھیوں کے تحفظ کے لئے تشکیل پایا ہے، نواز حکومت ضیائی پالیسی کو اپنا کر ملک کو ایک نئے بحران میں دھکیل رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 621826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/621826/1/کراچی-یوم-خواتین-روز-مادر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org