QR CodeQR Code

لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس

28 Mar 2017 22:06

مہمانان مقررین کے مابین اسلام اور مغربی تہذیب پر گفتگو کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ اسلامی اور مغربی تہذیب کے درمیان بہت سی چیزوں پر اتفاقِ رائے موجود ہے۔ دونوں تہذیبیں انصاف، دیانتداری، امانت و دیانت، میرٹ، محنت، محروم اور کمزور طبقات کی خدمت پر یقین رکھتی ہیں۔ دونوں تہذیبیں رشوت و سفارش، جھوٹ، دھوکہ دہی، خیانت، چوری، کسی کا مال ہتھیانے اور کسی پر ظلم کو غلط سمجھتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) اور امریکی قونصلیٹ کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی پر منعقدہ کانفرنس کے دوسرے روز اسلام اور مغرب کی تہذیبوں پر گفتگو کی گئی۔ پی سی ہوٹل لاہور میں جاری بین المذاہب ہم آہنگی پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے روز بین الاقوامی مذہبی سکالرز، محقق اور مندوبین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوسرے روز ڈاکٹر نعمان الحق، ڈاکٹر عبداللہ احسان، ڈاکٹر ثمینہ یاسمین، ڈاکٹر رابرٹ فائرسٹون، ڈاکٹر باسط، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مہمانان مقررین کے مابین اسلام اور مغربی تہذیب پر گفتگو کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 622446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/622446/1/لاہور-میں-بین-المذاہب-ہم-آہنگی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org