QR CodeQR Code

کُرم ایجنسی،گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری

6 Apr 2017 21:33

پاک آرمی کیجانب سے پاراچنار اور اپر کُرم میں تمام گاڑیوں کی از سرنو رجسٹریشن کی جا رہی ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے مختلف چیک پوسٹوں میں وہیکل رجسٹریشن سیل قائم کئے گئے ہیں، رجسٹریشن کیلئے خصوصی طور پر لقمان خیل چیک پوسٹ، بھٹی چڑھائی اور مین چیک پوسٹوں میں پاک آرمی کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان آرمی کی جانب سے کُرم ایجنسی کے علاقہ پاراچنار و اپر کُرم میں گاڑیوں کی از سرِنو رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ پاک آرمی کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ علاقہ کی سلامتی اور امن کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے اصل دستاویزات لانا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک آرمی کی جانب سے پاراچنار و اپر کُرم میں موجود تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، جس میں تمام گاڑیوں کی از سرِنو رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے مختلف چیک پوسٹوں میں وہیکل رجسٹریشن سیل قائم کئے گئے ہیں۔ رجسٹریشن کیلئے خصوصی طور پر لقمان خیل چیک پوسٹ، بھٹی چڑھائی اور مین چیک پوسٹوں میں پاک آرمی کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ تمام گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ طریقے سے رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ اہلیانِ پاراچنار و اپر کُرم سے تعاون کی اپیل گئی کہ وہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ رجسٹریشن میں تعاون کریں۔ اس کے علاوہ گذشتہ دنوں پاراچنار میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد سکیورٹی اداروں نے چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے معمول کے گشت کو بھی بڑھا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 625410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/625410/1/ک-رم-ایجنسی-گاڑیوں-کی-رجسٹریشن-کا-عمل-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org